زین کھوسو
زین کھوسو (انگریزی: Zain Khoso) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے شاعر اور نثر نگار ہیں۔ ان کی کئی کتابیں شایع ہوئی ہیں۔[1]
حالات زندگی
ترمیمزین کھوسو کا اصل نام زین العابدین کھوسو ہے۔ زین کھوسو ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے گائوں چنجانی میں 5 ستمبر 1971ء کو مینہوں خان کھوسو کے گھر میں پیدا ہوئے۔[2]
تعلیم
ترمیمزین نے مئٹرک گورنمینٹ ہائی اسکول جوہی سے کی۔ انٹر اور ایم اے کے امتحانات دادو کالج سے پاس کیے۔ ایل ایل بی کی ڈگری سندھ یونیورسٹی جامشورو سے حاصل کی۔
شاعری
ترمیمزین نے لکھنے کی ابتدا 1987ء سے کی۔ اس کی سندھی زبان میں شاعری اور مضامیں سندھ کے مختلف رسالوں اور اخباروں میں شایع ہوئے ہیں۔ اس کی ون ون منجھاں وس،[3] سخنور سندھ جا اور وایوں مہکیوں واٹ تے اہم کتابیں ہیں جو شایع ہوئی ہیں۔ اس نے مضامین کے علاوہ شاعری کی اصناف میں وائی، غزل اور نظم پر طبع آزمائی کی ہے۔ پیشے کے حوالے سے سرکاری ملام ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://awamiawaz.pk/705027/
- ↑ https://azizkingrani.wordpress.com/2014/12/18/poets-and-writers/
- ↑ http://laghariyousif.blogspot.com/2019/05/blog-post_10.html?m=1
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 23 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2021