زین یار جنگ بہادر
نواب زین یار جنگ بہادر ، ایک انجینئیر اور نقشہ نویس تھے۔ آپ نے علامہ محمد اقبال کے مزار کا نقشہ بنایا تھا۔ نواب صاحب چودھری محمد حسین کی دعوت پر حیدرآباد دکن سے لاہور تشریف لائے اور بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر علامہ اقبال کی قبر کا جائزہ لیا اور پھر آپ نے موجودہ مزارِ اقبال کا نقشہ تیار کیا۔ اس سے پہلے بنائے جانے والے نقشوں سے مجلسِ مزارِ اقبال کی کمیٹی نے اتفاق نہیں کیا تھا۔ مزارِ اقبال کی تعمیر کا آغاز 1946ء سے 1950ء تک رہا۔ نواب زین یار جنگ کا انتقال 16 مئی 1961ء کو ہوا۔ [2]
زین یار جنگ بہادر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1889ء [1] |
تاریخ وفات | سنہ 1961ء (71–72 سال)[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | معمار |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/97535 — بنام: Zain Yar Jung
- ↑ (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)