سائب بن خلاد
سائب بن خلاد ان کے نام اور غزوہ بدر کی شرکت میں اختلاف ہے بعض خلاد بن سائب لکھتے ہیں۔
سائب بن خلاد | |
---|---|
(عربی میں: خلاد بن السائب بن خلاد بن سويد بن ثعلبة بن عمرو بن حارثة بن امرئ القيس بن مالك الأغر بن ثعلبة بن كعب بن الخزرج بن الحارث بن الخزرج الأكبر) | |
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمسائب نام، ابو سہلہ کنیت ،قبیلۂ خزرج سے ہیں، سلسلۂ نسب یہ ہے،سائب بن خلاد بن سوید بن ثعلبہ بن عمرو بن حارثہ بن امرء القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر۔[1] ماں کا نام لیلیٰ بنت عبادہ تھا اور قبیلہ ساعدہ سے تھیں۔
غزوات
ترمیمابو عبید کے خیال میں بدر میں شریک تھے، لیکن ابو نعیم کو انکار ہے۔ امیر معاویہ کے زمانۂ خلافت میں یمن کے حاکم تھے۔
وفات
ترمیم71ھ میں وفات پائی۔
اولاد
ترمیمخلاد نام ایک لڑکا یادگار چھوڑا۔
فضل وکمال
ترمیمان کی سند سے 5 حدیثیں مروی ہیں بعض صحاح میں بھی ہیں، راویوں میں خلاد، صالح بن خیوان، عطاء بن یسار، محمد بن کعب قرظی، عبد الرحمان بن ابی صعصعہ عبد الملک ،ابن ابی بکر بن عبد الرحمان وغیرہ ہیں۔[2]