یہ مائیکرو ٹیوبیولز اور مائیکرو فلامنٹس کا ایک جال ہے۔ مائیکرو ٹیوبیولز ٹیوبیولن پروٹین کے بنے ہوتے ہیں اور خلیئوں (cells) کی شکل کو برقرار رکھتے ہیں۔ یہ سیلیا (cilia) اور فلے جیلا کی ساخت کا بڑا حصہ ہوتے ہیں۔ مائیکرو فلامنٹس ایکٹن پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں اور مائیکرو ٹیوبیولز کی نسبت باریک ہوتے ہیں۔ یہ خلیئے کو اپنی شکل تبدیل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

خلیائی حیاتیات
حیواناتی خلیہ
اس خوردبینی تصویر میں 6 خلیئے دکھائے گئے ہیں۔ لال رنگ سے ایکٹن (Actin) ریشے دکھائے گئے ہیں اور ہرے رنگ سے مائیکروٹیوبیولز (microtubules)۔ نیلے رنگ سے خلیئے کا مرکزہ (Nucleus) نمایاں کیا گیا ہے۔