سائیڈونڈر میزائل (Sidewinder) ہوائی جہاز سے ہوائی جہاز کے خلاف استعمال ہونے والا میزائل ہے۔ یہ انفرارڈ کے ذریعے جہاز کے پیچھے سے نکلنے والی ایندھن اور گرمی سے اپنے نشانے کا پتہ کرتا ہے۔ اس کا پورا نام اے آئی ایم-9 سائیڈونڈر ہے۔

فائل:AIM-9 Sidewider.jpg
سائیڈونڈر میزائل

اس کا نام سائیڈ ونڈر سانپ سے ماخوذ ہے کیونکہ وہ سانپ بھی گرمی اور حرارت کے ذریعے اپنے شکار کو تلاش کرتا ہے۔ اسے آج کل کچھ ہیلی کاپٹروں سے چلایا جا سکتا ہے مثلا اپاشے ہیلی کاپٹر وغیرہ۔ اسے امریکا نے بنایا اور یہ پاکستان کے پاس بھی ہے۔

سائیڈونڈر میزائل ہوائی جہاز کے خلاف استعمال ہونے والا پہلا گائیڈڈ میزائل ہے۔ اسے بنانے کا کام 1946 میں شروع ہوااور اسے 1952 میں مکمل کر لیا گیا۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔