سائیں اختر لاہوری

پاکستانی پنجابی شاعر

سائیں اختر لاہوری (وفات: 6 جنوری، 2008ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے پنجابی زبان کے معروف شاعر تھے۔

سائیں اختر لاہوری
وفاتجنوری 6، 2008(2008-01-06)
لاہور، پاکستان
قلمی نامسائیں اختر لاہوری
پیشہشاعر
زبانپنجابی
نسلپنجابی
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
نمایاں کاماللہ میاں تھلے آ
میرے لاہور دے ویکھ نظارے

حالات زندگی

ترمیم

سائیں اختر لاہوری استاد دامن کے شاگرد تھے اور انہی کی طرح عوامی شعرا میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی نظم اللہ میاں تھلے آ ان کی شناخت تھی اور اسی نام سے ان کا مجموعہ کلام بھی اشاعت پزیر ہوا۔ ان کا ایک اور مجموعہ میرے لاہور دے ویکھ نظارے کے نام سے اشاعت پزیر ہوا۔[1]

تصانیف

ترمیم
  • اللہ میاں تھلے آ (شعری مجموعہ)
  • میرے لاہور دے ویکھ نظارے (شعری مجموعہ)

وفات

ترمیم

سائیں اختر لاہوری 6 جنوری، 2008ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ برکت ٹاؤن، شاہدرہ لاہور کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ص 1002، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء