سارا اشوربیلی
سارا اشوربیلی، ((آذربائیجانی: Sara Balabəy qızı Aşurbəyli) )، (27 جنوری 1906ء - 17 جولائی 2001ءباکو میں) ایک نامور آذربائیجانی مؤرخ، مستشرق اور اسکالر تھیں۔ وہ باکو کی ابتدائی اور قرون وسطی کی تاریخ کی ماہر تھیں اور انھوں نے بہت ساری دستاویزات اور کتابیں شائع کیں۔
سارا اشوربیلی | |
---|---|
(آذربائیجانی میں: Sara Aşurbəyli) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 جنوری 1906[1] باکو |
وفات | 17 جولائی 2001 (95 سال)[1] باکو |
شہریت | ![]() ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | باکو اسٹیٹ یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | ڈاکٹر آف تاریخی سائنس |
پیشہ | تاریخ دان، فن کار |
پیشہ ورانہ زبان | روسی[2]، آذربائیجانی[2] |
شعبۂ عمل | تاریخ |
اعزازات | |
دستخط | |
درستی - ترمیم ![]() |
سوانحترميم
سارا اشوربیلی ایک امیر آئل میگنیٹ کی بیٹی تھی، سارا نے جینی ڈی 'آرک کالج، قسطنطنیہ سے 1925ء میں تعلیم مکمل کی اور پھر 1930ء میں باکو اسٹیٹ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، اس وقت یہ سوویت آذربائیجان تھا۔ وہ مستشرق کی حیثیت سے فارغ التحصیل ہوئی، اس نے آزربائیجان پیڈگوجیکل انسٹی ٹیوٹ میں یوروپی زبانوں کی بھی تعلیم حاصل کی، اس طرح اپنی آزربائیجانی زبان کے علاوہ وہ عربی، فارسی، ترکی، فرانسیسی، جرمن، روسی اور انگریزی جانتی تھی۔ وہ ایک فنکارہ بھی تھیں اور 1946ء میں آذربائیجان کے فنکاروں کی یونین کی رکن بن گئیں۔ اپنی زندگی کے دوران میں وہ مختلف اداروں میں بھی پڑھاتی رہی اور کچھ عرصہ کے لئے ڈین رہی۔ اس نے اپنی پی ایچ ڈی، 1966ء میں مکمل کی۔ بطور ڈاکٹر آف ہسٹری سائنسز وہ آذربائیجان کی ریاستی انعام یافتہ تھیں۔ [3]
سارا کی مشہور تصانیف میں "تاریخ باکو: وسطی دور" اور "شیروانشاہ ریاست" شامل ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ "باکو" کے نام کی ابتدا زرتشت پسندی سے ہوئی ہے، اور اس کا ماخذ لفظ "باگا" ہے جس کا مطلب متعدد قدیم مشرق وسطی کی زبانوں میں "قدیم سورج" یا "خدا" ہے۔ [4]
حوالہ جاتترميم
- ^ ا ب General Diamond Catalogue ID: https://opac.diamond-ils.org/agent/48299 — بنام: Sara Aşurbəyli
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16283649q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ "Scientific session on the 100th anniversary of well-known historian, the Doctor of History Sciences, Honoured science worker, Azerbaijan State prize laureate Sara Ashurbayli". Azerbaijan National Academy of Sciences. جولائی 22, 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ نومبر 28, 2010.
- ↑ "On the Etymology of the Name "Baku"". Window to Baku. اخذ شدہ بتاریخ نومبر 28, 2010.