سارنگی
سارنگی جنوبی ایشیا کا ایک کمان سے بجنے والا اور چھوٹی گردن کا تانتل ساز ہے جو بر صغیر کی کلاسیکی موسیقی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ساز سب سے زیادہ انسانی آواز سے ملتا ہے، گمک (لہراؤ) اور مینڈ (مسلسل اتار چڑھاؤ) جیسے صوتی النکار (ornamentation) کی تقلید جو کر سکتا ہے۔