ساعتکار
ساعتکار جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ کسی بھی ایسے نظم یا کام یا پرزے کو کہا جاتا ہے جس میں ساعت یا گھڑی کی طرح آگے بڑھنے یا تسلسل کا رجحان پایا جاتا ہو، اس کو انگریزی میں clockwork کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر آلاتی ہندسیات میں یہ ایک اتصال (linkage) بھی ہو سکتا ہے اور یا پھر ایک مکمل اختراع (device) بھی۔ اتصال کی صورت میں یہ کوئی ہلکے وزن کا میکانیکی اتصال ہوتا ہے بطور خاص ایسا جس میں کئی جُزع (axle) ملوث ہوں۔ ایک اختراع کی صورت میں یہ ایک ایسا نظام ہو سکتا ہے کہ جو اپنے اندر دیے گئے داخلی ساعتکار پر چلتا ہو (جیسا کہ ابتدا میں بیان ہوا کہ یہاں ساعت کا لفظ تقدم یا آگے بڑھنے کے مفہوم میں آتا ہے) مزید یہ کہ بنیادی طور پر اس نظم ساعت میں منبع توانائی عضلاتی یعنی muscular ہونے کا امکان قوی ہوتا ہے مثلاً ہاتھ سے گھڑی میں بھری گئی چابی۔
ویکی ذخائر پر ساعتکار سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |