سافٹ ویئر اجازت نامہ
مصنع لطیفی اجازہ (انگریزی: software license) ایک قانونی دستاویز ہے جو سافٹ ویئر کے استعمال اور تقسیم کی اجازت دیتی ہے- عموما تمام سافٹ ویئر کے حقوق نسخہ (copyright) محفوظ ہوتے ہیں ما سوا ایسے سافٹ ویئر کے جو دائرۂ عام (public domain) میں ہو- ایک مخصوص مصنع لطیفی اجازہ صارف الآخر کو ایک یا ایک سے زیادہ نقول کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے-
کچھ سافٹ ویئر، مصنع لطیفی اجازہ کے ساتھ آتے ہیں جب کچھ مصنع لطیفی اجازہ شمارندی مصنع کثیف کی خریداری کے ساتھ او ای ایم (oem) کی صورت میں آتے ہیں- سافٹ ویئر، مصنعِ آزاد اور مصنعِ مشترکہ کے ساتھ بھی ہوتے ہیں-
مصنع لطیفی اجازہ کی عام طور پر مندرجہ ذیل اقسام ہیں-
- ملکیت (proprietary)
- مصنعِ آزاد (freeware)
- مصنعِ مشترکہ (shareware)
ملکیتی سافٹ ویئر
ترمیمملکیتی سافٹ ویئر کے اجازہ کی حیثیت یہ ہے کہ سافٹ ویئر ناشر آخر صارف اجازہ معاہدہ (eula) کے تحت ایک یا ایک سے زیادہ نسخہ کے استعمال کی اجازت دیتا ہے لیکن ان نقول کی ملکیت سافٹ ویئر کے ناشر کی ہی رہتی ہے-
آخر صارف اجازہ معاہدہ کی سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ سافٹ ویئر کی ملکیت سافٹ ویئر کے ناشر کی رہتی ہے اور آخر صارف کو سافٹ ویئر کے اجازہ کو قبول کرنا ضروری ہوتا ہے- دوسرے الفاظ میں آخر صارف اجازہ کی منظوری کے بغیر سافٹ ویئر کا استعمال نہیں کر سکتا-
ملکیتی سافٹ ویئر کی اقسام
ترمیمملکیتی سافٹ ویئر کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں-
مفتوح اجازہ برنامہ (open license program - OLP)
ٹرانزیکشنل اجازہ برنامہ (transactional license program - tlp)
کمیتی اجازہ برنامہ (volume license program - VLP)
معاہداتی اجازہ برنامہ (contractual license program - clp)
آزاد اور مفتوح مصدر سافٹ ویئر
ترمیمآزاد اور مفتوح مصدر سافٹ ویئر کا اجازہ عام طور پر دو اقسام کے تحت گردانا جاتا ہے-
ایک قسم وہ جس میں سافٹ ویئر کی دوبارہ تقسیم کے بارے میں بہت کم رکاوٹ ہوتی ہے-
دوسرے وہ جو صارف کو دوبارہ تقسیم کی آزادی ہے دیتے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام صارفین کو حقوق حاصل ہیں-
ایک مفتوح مصدر سافٹ ویئر اجازہ کی مثال گنو عمومی العوام اجازہ (GNU general public license - glp) ہے-