ساقی (جریدہ)

اردو ادبی جریدہ

ماہنامہ ساقی کراچی پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ تھا جسے اردو کے نامور ادیب و صحافی شاہد احمد دہلوی نے جاری کیا۔

'
مدیرشاہد احمد دہلوی
زمرہاردو ادب
دورانیہماہانہ
بانیشاہد احمد دہلوی
تاسیس1930ء دہلی / 1948ء کراچی
پہلا شمارہجنوری 1930ء دہلی / ستمبر 1948ء کراچی
آخری1967ء کراچی
ملک پاکستان
زباناردو

اجرا

ترمیم

ماہنامہ ساقی کا آغاز جنوری 1930ء میں دہلی سے ہوا۔ اس جریدے کے مدیر شاہد احمد دہلوی تھے۔ تقسیم ہند کے بعد شاہد احمد دہلوی نے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی اور ستمبر 1948ء میں ساقی کراچی سے شائع ہونا شروع ہوا۔ یہ جریدہ 1967ء میں شاہد احمد دہلوی کی وفات تک پابندی سے شائع ہوتا رہا۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ص 28، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء