سالک محبوب اعوان کا تعلق اپر چھتر مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر سے ہے۔آپ ایم فل ریسرچ سکالر۔لکھاری اور مصنف ہیں۔تاریخ پیداٸش 22 اکتوبر 1985ء ہے۔2019ء میں آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بطور ماہر مضمون معاشیات (SS) تقرری ہوئی۔ نومبر 2020ء میں پہلی مطبوعہ کتاب ”کلگانان چھتر دومیل“ منظر عام پر آٸی۔اس کتاب میں اعوان قبیلہ کی تاریخ۔ اعوان مقیم چھتر دومیل کا تحقیقی جاٸزہ۔اقوم چھتر۔ تہذیب و ثقافت۔نمایاں شخصیات کلگان اور شجرہ نسب پر سیر حاصل بحث کی ہے۔آپ نے کتاب ہذا میں بہت محنت سے تحقیق کر کے کوزے میں دریا کو بند کیا ہے۔کتاب کے آخر میں تصاویر نے کتاب کا حسن دوبالا کر دیا ہے۔ ”بزم اقتصاد“محترم جناب سالک محبوب کی دوسری تصنیف ہے۔ماہر مضمون معاشیات یہ کتاب موصوف کی اپنے پیشے سے گہری وابستگی اور اظہار محبت ہے۔اس کتاب کی اشاعت رواں سال ستمبر 2022ء میں ہوٸی ۔