یہاں ہم اس بات تعین کرنا چاہتے ہیں کہ کونسے مضامین منتخب مضمون کے معیار پر پورے اُترتے ہیں۔ منتخب مضامین ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں اور نامزدہ شدہ مضمون ہر لحاظ سے ویکیپیڈیا کے منتخب مضمون کے معیار پر پورا اُترنا چاہیے، بصورتِ دیگر اُنہیں اس فہرست سے خارج کردیا جائے گا۔
کسی بھی مضمون کو نامزد کرنے سے پہلے نامزد کنندہ دیگر صارفین کی آراء معلوم کرلے۔ نامزد کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط سے کما حقہ آگاہی رکھتا ہو اور منتخب مضمون کے مرحلے سے گزرنے کے دوران مضمون کے تمام تر اعتراضات و کمزور پہلوؤں کو دور کرسکے۔ ایسے نامزد کنندگان جو نامزد کردہ مضمون کے تحریری مشارکین میں شامل نہ ہوں، وہ براہ کرم نامزد کرنے سے قبل متعلقہ مضمون کے مصنفین سے ضرور رائے لے لیں۔ نامزد کنندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تنقید کا مثبت جواب دیں گے اور اس سلسلے میں اُٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے میں پرُ خلوص کوشش کریں گے۔
مضمون کے مصنفین کو مطلع کردیں کہ اس مضمون کو منتخب مقالہ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں یہ عبارت {{ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/یہاں مضمون کا نام درج کریں}}اس صفحہ میں درج کر کے محفوظ کر دیں۔
تائید و تنقید
براہ کرم نامزد کردہ کسی بھی مضمون پر تائید و تنقید کرنے سے پہلے درج ذیل امور بغور ملاحظہ فرما لیں۔
کسی بھی نامزدگی پر ردِ عمل کے اظہار کے لئے نامزد کردہ کے سامنے بائیں جانب دیا گیا “ترمیم“ کے بٹن پر کلک کریں (نہ کہ صفحہ کے بالائی جانب دیا گیا “ترمیم“ کا آپشن جو کہ پورے صفحے کی ترمیم و تدوین کے لئے ہے)۔
کسی بھی مضمون کی تائید کرنے کے لئے {{تائید}} لکھیں اور ساتھ ہی تائید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ اگر آپ اس مضمون کی تصنیف میں شامل رہ چکے ہیں تو اس کی بھی نشاندہی کریں۔
کسی بھی مضمون پر تنقید کرنے کے لئے {{تنقید}} لکھیں اور ساتھ ہی تنقید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ مضمون کی اُن خامیوں کی نشاندہی کریں جسے دور کرنے پر مضمون کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
تائید و تنقید کے اس مرحلے کے دوران ذاتیات سے قطعاً گریزاں رہیں اور اپنی تائید یا تنقید کی علمی وجوہات بیان کریں۔ نیز خیالی و تصوراتی شکوک و شبہات سے پرہیز کریں۔
کسی بھی مضمون پر تبصرہ کرنے کے لئے {{تبصرہ}} لکھیں اور مضمون کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں، جو مضمون پر تنقید یا تائید کے علاوہ ہو۔