اس صفحہ کو فی الحال ترامیم کے لیے نیم محفوظ کر دیا گیا ہے، اب اس میں ترمیم کے لیے صارف کو اندراج (registration) کر کے داخل نوشتہ (log in) ہونا لازم ہے۔ اس فیصلے کی وجوہات میں احتمالِ تخریب کاری و جانبداری، حذف شدگی سے قبل انتباہ، مضمون کی بہتری، اور یا پھر اسکی دائرہ المعارف میں شمولیت سے نااہلیت شامل ہوسکتی ہیں۔ تبدیلیوں پر بحث یا صفحہ کو غیرمحفوظ کرنے کے بارے میں گفتگو تبادلۂ خیال کے صفحہ پر کیجیۓ۔

تاریخ

تاریخ ماضی کے واقعات کو محفوظ قلم کرنے اور انکا تجزیہ کرنے کو کہا جاتا ہے، یہ واقعات تہذیبوں کے بھی ہوسکتے ہیں معاشروں کے بھی اور یا پھر شخصی بھی۔ انسائکلوپیڈیا برٹانیکا 1911ء کی جلد کے مطابق وسیع النظر میں تاریخ وہ سب کچھ ہے جو ماضی میں رونما ہوا ہو، یہ صرف انسانی زندگی تک محدود نہیں بلکہ اس میں قدرتی دنیا کے واقعات بھی شامل ہیں۔ یہ وہ سب کچھ ہے جو کہ تبدیلی سے گذرا ہو؛ اور جیسا کہ موجود سائنس آشکار کرچکی ہے کہ کوئی بھی شۓ ایسی نہیں جو مطلق سکون میں ہو، لہذا، پوری کائنات، اور اسکا ہر ہر حصہ اپنی تاریخ رکھتا ہے۔