چو برجی

چو برجی (پنجابی تلفظ: چبرجی) تاریخی شہر لاہور میں ملتان کی جانب جانے والی سڑک پر مغلیہ باغات میں وسیع ترین باغ کے دروازے کی حیثیت سے تعمیر شدہ ایک یادگار ہے۔ چو برجی دراصل مغلیہ باغات میں انتہائی ممتاز اور وسیع ترین باغ کا دروازہ تھا جو مغل شہزادی زیب النساء سے منسوب ہے۔ اس یادگاری دروازے کے چار مینار ہیں اور اسی مناسبت سے اس کا نام چو برجی رکھا گیا تھا، یعنی کہ چہ : چار اور برجی: برج یا مینارے۔ اس یادگار پر انتہائی نفیس کام کیا گیا ہے۔

1843ء میں آنے والے شدید زلزلے میں شمال مغربی مینار کو نقصان پہنچا اور یہ منہدم ہو گیا، جب میں مرکزی حصے میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اس کی ممکن حد تک دوبارہ سے تعمیر کی گئی اور یہ تقریباً مغلیہ دور کی حالت میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ اس یادگار کی تعمیر نو کا کام محکمہ آثار قدیمہ نے 1960ء میں مکمل کروایا۔

تصویر ساز: میم جی

مزید دیکھیے

ترمیم