اس سانچے کی مدد سے اردو ویکیپیڈیا پر بینر نما اشتہار دکھائے جاتے ہیں جن میں سے اکثر اشتہار متحرک ہیں۔ ان اشتہارات کا مقصد ویکیپیڈیا کے گوناگوں امور مثلاً مضامین کی دیکھ بھال، املا کی درستی، منتخب اور بہترین مضامین لکھنے کی ترغیب، خلاصہ ترمیم لکھنے کی حوصلہ افزائی وغیرہ پر صارفین کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

ایک بار صفحہ لوڈ ہونے پر ایک ہی اشتہار چلتا رہے گا، اگر اگلا اشتہار دیکھنا ہو تو صفحہ تازہ کر لیں یا "دوسرا دکھائیں" پر کلک کریں جو اشتہار کے خانے کے نیچے نظر آئے گا۔ اشتہار پر کلک کریں تو اشتہار سے متعلق صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ اگر اشتہار کی تفصیلات دیکھنا ہو تو "فائل کی تفصیلات" پر کلک کریں۔

ان اشتہارات کو اپنے صارف صفحے یا کہیں بھی چسپاں کرنا ہو تو کسی موزوں جگہ کو منتخب کرکے فقط {{ویکی اشتہارات}} لکھ دیں، یہ کچھ یوں نظر آئے گا:

پیرامیٹر

ترمیم

گوکہ یہ سانچہ تمام اشتہارات کو دکھاتا ہے تاہم حسب ذیل پیرامیٹر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں:

پیرامیٹر اور قدر وضاحت
1=ad number, 2=ad number... یوں لکھنے سے فقط متعینہ اشتہار دکھائی دے گا۔ مثلاً اگر آپ 1، 2 اور 5 نمبر کے اشتہار دیکھنا چاہتے ہیں تو یوں لکھیں {{ویکی اشتہارات|1|2|10|50}}
ad=ad number فقط متعینہ اشتہار دکھائی دے گا
linkcolor=color روابط کے رنگ تبدیل کرے گا
color=color متن کا رنگ تبدیل کرے گا
background=color پس منظر کا رنگ تبدیل کرے گا۔

اشتہارات کو چھپانا

ترمیم

اگر آپ ان اشتہارات کو چھپانا چاہتے ہیں تو اپنی common.css فائل میں اس سطر کو بڑھا دیں:

.qxz-ads { display: none !important; }

موجودہ اشتہارات

ترمیم

موجودہ اشتہارات کی فہرست درج ذیل ہے جسے دیکھنے کے لیے بائیں جانب موجود تکون کی علامت پر کلک کریں۔

حذف و اضافہ

ترمیم

اگر کسی اشتہار کا اضافہ یا حذف کرنا ہو تو براہ کرم ماڈیول:Wikipedia ads/list پر درج ہدایات کو بغور ملاحظہ فرمائیں۔