سانچہ:کیا آپ جانتے ہیں
(سانچہ:کیا آپ جانتے تھے سے رجوع مکرر)
• …کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کےدرمیان 9 صلیبی جنگیں لڑیں گئیں، جن میں آٹھ صلیبی جنگیں بیت المقدس کے حصول کے لیے اور ایک تونس کے حصول کے لیے تھی، ان جنگوں میں عیسائیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا؟
• …کہ ہندوستان کی ماؤنٹین ریلوے کی پانچ ریلوے لائنوں میں تین ریلوے لائنیں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہیں؟
• …کہ امریکی خلاباز ایلن شیپرڈ چاند پر گالف کھیلنے والے پہلے انسان تھے؟
• …کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی تقریبا 2,285,000 اہلکاروں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے؟
• …کہ اسٹیتھوسکوپ (تصویر میں) کو فرانسیسی نژاد ڈاکٹر رینی لینیک نے 1816ء میں پیرس میں ایجاد کیا تھا؟