سانچہ:/ایجادات و نظریات/1

اسلام کا عہد زریں یا اسلام کا سنہری دور؛ اسلامی دنیا یا اسلامی حکومت میں نشونما پانے والے ایک ایسے زمانے کو بیان کرتا ہے کہ جب اس میں بسنے والے انسان باالفاظ انکا معاشرہ ؛ انسانی معیار زندگی کے اعتبار سے اس زمانے میں موجود دیگر معاشروں یا تہذیبوں کی نسبت بہتر مقام تک پہنچا اور مختلف شعبہ ہاۓ زندگی میں مجموعی طور پر ترقی حاصل کی۔ یہی وہ بنیادی پیمانہ ہوتا ہے کہ جو کسی بھی معاشرے یا تہذیب کے دور کو سنہری دور کہلانے کا مستحق قرار دیتا ہے؛ برعکس کہ کسی ایک (یا چند) شعبہ جات زندگی میں بہتر کارکردگی اور دیگر شعبہ جات میں پسماندگی کا مظاہرہ ، اس معاشرے میں بسنے والے انسانوں کی کیفیت حیات quality of life میں بہتری نا ہونا اور معاشی حالت مستحکم نا ہونا چند ایسے اھم عوامل ہیں کہ جن کی موجودگی میں کسی بھی تہذیب یا معاشرے کے عہد کو سنہری یا زریں نہیں کہا جاتا۔ اسلامی عہد زریں سے مراد بھی ایک ایسے ہی زمانے کی ہے کہ جب اس معاشرے میں کیفیت حیات بہتر ہوئی اور اس میں بسنے والے مہندسین (engineers) ، اطباء و حکماء ، تاجر ، علماء اور ماہرین حرب و حکومت اپنے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں تحقیقات اور تخلیقات میں سرگرم رہے جسکی وجہ سے اس پورے معاشرے یا عہد کو مجموعی طور پر استحکام حاصل ہوا اور مزید ترقی کی راہیں ہموار ہوئیں۔ اور بمطابق ایک تاریخ نویس Howard R. Turner کے ....... "مسلم ہنرمندوں اور سائنسدانوں، شہزادوں اور مزدوروں نے یکجا ہو کر ایک ایسا منفرد تمدن تخلیق کیا جو ہر براعظم پر معاشروں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ متاثر کر چکا ہے ۔۔۔۔۔