ساگر ڈھاکل
ساگر ڈھاکل (پیدائش: 14 دسمبر 2001ء) نیپال کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے جو نیپال کی قومی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] [2] فروری 2022ء میں اسے 2021-22ء عمان چوکور سیریز کے لیے نیپال کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل دستے میں شامل کیا گیا۔ [3] ڈھاکل نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 11 فروری 2022ء کو نیپال کے لیے عمان کے خلاف کیا۔ [4] [5] مارچ 2022ء میں اسے 2022ء متحدہ عرب امارات سہ ملکی سیریز کے لیے نیپال کے ایک روزہ بین الاقوامی دستے میں شامل کیا گیا۔ [6] اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 16 مارچ 2022ء کو نیپال کے لیے پاپوا نیو گنی کے خلاف کیا۔ [7]
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | 14 دسمبر 2001 |
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا سلو گیند باز |
حیثیت | گیند باز |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم |
|
پہلا ایک روزہ (کیپ 28) | 16 مارچ 2022 بمقابلہ پاپوا نیو گنی |
آخری ایک روزہ | 15 جو 2022 بمقابلہ ریاستہائے متحدہ امریکہ |
پہلا ٹی20 (کیپ 36) | 11 فروری 2022 بمقابلہ سلطنت عمان |
آخری ٹی20 | 24 فروری 2022 بمقابلہ سلطنت عمان |
ماخذ: کرک انفو، 15 جون 2022 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sagar Dhakal profile and biography, stats, records, averages, photos and videos"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2022
- ↑ "Sagar Dhakal - Malaysian Cricket Association"۔ www.cricketmalaysia.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2022
- ↑ "Dhakal added to Nepal squad"۔ The Kathmandu Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2022
- ↑ "नेपालले टस जितेर फिल्डिङ गर्ने, विवेक र सागरकाे डेब्यू"۔ neplays.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2022
- ↑ "1st Match, Al Amerat, Feb 11 2022, Oman Quadrangular T20I Series"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2022
- ↑ "CAN announces final ODI squad under Sandeep Lamichhane's captaincy"۔ HamroKhelkud۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2022
- ↑ "68th Match, Sharjah, Mar 16 2022, ICC Men's Cricket World Cup League 2"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2022