سبرینہ جاوید

پاکستان میں سیاستدان

سبرینہ جاوید ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 15 اگست 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔

وہ جہلم سے تعلق رکھتی ہیں اور ممبر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے ضلع جہلم کی نمائندگی کررہی ہیں۔سبرینہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔ وہ 18 سالوں سے تحریک انصاف کی سرگرم رکن ہیں اور انھوں نے پی ٹی آئی کے اندرون جماعتی انتخابات میں ضلع جہلم کی خواتین ونگ کی صدر کی حیثیت سے ضلع جہلم کی خواتین کی نمائندگی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سبرینہ اعلی تعلیم یافتہ اور علم پسند خاتون ہیں۔ انھوں نے ضلع جہلم میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کی ہدایات پر عوامی ووٹ تحریک انصاف کے حق میں ڈالے جانے میں مثبت کردار ادا کیا۔ وہ اپنے ضلع میں معروف ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہتی ہیں۔

سبرینہ میجر (ر ) جاوید آئی کے کیانی کی اہلیہ ، مرحوم کرنل عزیز شیخ کی صاحبزادی اور تحصیل سوہاوہ ، ضلع جہلم کے مرحوم کرنل محمد عنایت خان کیانی کی بڑی بہو ہیں۔ ان کے 3 بیٹے ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں ، ان میں سے ایک پاکستان آرمی میں فسر کی حیثیت سے فعال خدمات انجام دے رہا ہے۔

سیاسی کیریئر ترمیم

2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "سبرینہ جاوید کے سرکاری کوائف"۔ صوبائی پنجاب اسمبلی  ویب سائٹ۔ 18 مارچ 2021 
  2. "پاکستان اسمبلیوں کی خواتین اراکین"۔ پاک ووٹر۔ 18 مارچ 2021