ستی نورجناح جوزنتینی
ستی نورجناح جوزنتینی (انگلش: Siti Noordjannah Djohantini) انڈونیشیا کی ایک خاتون اسلامی اسکالر ہیں اور اس وقت وہ دوسری مرتبہ انڈونیشیا کی پہلی خواتین مسلم تنظیم عيسیہ کی رہنما کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔آپ 6 اگست 2015ء کو اپنی دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئی تھیں، اسی دن ان کے شوہر حیدر ناشیر محمدیہ کے رہنما کی حیثیت سے اپنی پہلی مدت کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[1] وہ انڈونیشیا کی پہلی خواتین کارکنوں کے حقوق کی غیر سرکاری تنظیم یاسانتی کی شریک بانی بھی تھیں۔[2]
ستی نورجناح جوزنتینی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
عيسیہ کی رہنما | |||||||
آغاز منصب 6 اگست 2010 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 15 اگست 1958ء (66 سال) یوگیکرتا |
||||||
شہریت | انڈونیشیا | ||||||
مذہب | سنی اسلام | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | محمدیہ یونیورسٹی آف یوگیاکارتا | ||||||
پیشہ | عالمہ | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انڈونیشیائی زبان | ||||||
درستی - ترمیم |
جوزنتینی کی پرورش ایک ایسے گھرانے میں ہوئی تھی جو اسلامی جماعتوں، تنظیموں اور اداروں کے گروہوں میں بہت سرگرم تھا ۔ وہ ابتدائی سے لے کر ہائی اسکول تک محمدیہ کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتی تھی، وہ 1983ء سے 1986ء تک محمدیہ کے اسٹوڈنٹ ونگ (student wing) کی نائب صدر تھیں، 1990ء سے 1995ء تک عيسیہ کے یوتھ ونگ (youth wing) کی چیئر مین تھیں اور یوگیاکارتا میں واقع محمدیہ یونیورسٹی کے اسکول آف اکنامکس (Muhammadiyah University of Yogyakarta's School of Economics) کے میں لیکچرار کی حیثیت سے کام کرتی تھیں۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Noordjannah Djohantini Reelected As Aisyiah's Chief"۔ انتارا (خبر ایجنسی)۔ 07 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ^ ا ب "Siti Noordjannah Djohantini: Happy to be of use to others"۔ جکارتہ پوسٹ