سجن (اخبار)
روزنامہ سجن پنجابی زبان کا لاہور پاکستان سے 3 فروری، 1989ء میں شائع ہونے والا اخبار تھا۔ چار صفحات پر مشتمل یہ اخبار پنجابی پروموشن پریس کے اہتمام میں شائع ہونا شروع ہوا تھا۔ اس کے منیجنگ ایڈیٹر حسین نقی اور ایڈیٹر ظفریاب احمد تھے۔تقریباً بیس ماہ بعد 30 ستمبر 1990ء کو یہ اخبار بند ہو گیا۔30 سال بعد سجن اخباردوبارہ انٹرنیٹ پر سجن لاہورڈاٹ کام Sajjan Lahore.com کے نام سے شروع کیا گیا۔ اس کی سرپرستی ایک بارپھرسنیئرصحافی حسین نقی کر رہے ہیں۔[1]
قسم | روزنامہ |
---|---|
ناشر | پنجابی پروموشن پریس |
مدیر | ظفریاب احمد |
منیجنگ ایڈیٹرز | حسین نقی |
آغاز | 3 فروری، 1989ء |
زبان | پنجابی |
صدر دفتر | لہور |
اوہناں دے نال سجن وچ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ص 647، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز کراچی، 2010ء