سجیل میزائل
موشک سجیل

.
ملک ایران کا پرچم ایران
صارف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
وزن 26 ٹن
لمبائی 19 میٹر
قطر 1,5 میٹر
راکٹ مرحلے 2
رینج 2000 کلومیٹر
چلانے کی جگہ ٹرک

سجیل میزائل (فارسی زبان میں: موشک سجیل) ایران کا بنایا ہوا قذیفی میزائل ہے۔ سجیل 2000 یا 2500 کلومیٹر دور تک ایک کیمیائی بم یا کوئی عام بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے ایرانی وزارت دفاع نے بنایا ہے۔ اسے میزائل بردار گاڑی Maz 543 سے چلایا جاتا ہے۔

تفصیل

ترمیم

سجیل میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا یلسٹک میزائل ہے۔ یہ دو حصوں پر مشتمل میزائل ہے جس میں ٹھوس ایندھن استعمال کر جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن والے میزائلوں سے زیادہ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایران کے زیادہ تر میزائل مائع ایندھن سے چلنے والے ہیں۔ سجیل ایران کا طویل فاصلے پر مار کرنے والا میزائل ہے جو اسرائیل، یورپ کے کچھ حصوں اور خلیج میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔