سخاوت علی جونپوری محدث، حنفی فقیہ، داعئ اور صوفی تھے۔ 1226ھ میں منڈیاہو، شہر جونپور میں پیدا ہوئے۔ قدرت اللہ ردولوی، احمد اللہ انامی، عبد الحی بڈھانوی اور شاہ اسماعیل دہلوی سے تعلیم حاصل کی، سید احمد بریلوی سے بیعت کی، تمام عمر درس و تدریس میں مشغول رہے۔ متعدد تصانیف یادگار چھوڑیں۔ ان کے تلامذہ میں خواجہ احمد نصیر آبادی کا نام سب سے نمایاں ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، لاہور، 1980ء،صفحہ 98-99۔