سردار شاہ نواز (  1917 – 11 جنوری 1991؛ ایس شاہنواز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک پاکستانی سفارت کار تھے جنھوں نے 1977 سے 1980 تک پاکستان کے 14ویں سیکرٹری خارجہ اور 1982 سے 1989 تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے 9ویں مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اس وقت کیا جب انھوں نے 1950 میں پاکستان کی سول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔ [1] اقوام متحدہ اور وزارت خارجہ میں تعیناتی سے قبل وہ 1968 سے 1972 تک ایران میں پاکستان کے سفیر رہے۔ بعد میں وہ 1980 سے 1982 تک وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر مقرر ہوئے۔ [2]

سردار شاہ نواز
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1917ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1991ء (73–74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سیکرٹری خارجہ (پاکستان) (14  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 جولا‎ئی 1977  – 29 مئی 1980 
آغا شاہی  
 
عملی زندگی
پیشہ سفارت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وفات

ترمیم

وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور 11 جنوری 1991 کو نیویارک کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے۔ اسی دن اسپتال میں ان کی وفات ہو گئی۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Sardar Shah Nawaz, Pakistani Envoy, 74"۔ The New York Times۔ 1991-01-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2021 
  2. "DEATHS"۔ Washington Post۔ 1991-01-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2021 

بیرونی روابط

ترمیم