آغا شاہی
آغا شاہی (انگریزی: Agha Shahi)، (پیدائش: 25 اگست، 1920ء - وفات: 6 ستمبر، 2006ء) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ، سیکریٹری خارجہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مسقل مندوب اور چین میں پاکستان کے سفیر تھے۔
آغا شاہی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
تیرہویں وزیر خارجہ پاکستان | |||||||
مدت منصب 14 جنوری، 1978ء – 9 مارچ، 1982ء | |||||||
صدر | محمد ضیاء الحق | ||||||
| |||||||
تیرہویں سیکریٹری خارجہ پاکستان | |||||||
مدت منصب 6 جولائی، 1973ء – 6 جولائی، 1977ء | |||||||
صدر | فضل الہی چوہدری | ||||||
وزیر اعظم | ذوالفقار علی بھٹو | ||||||
| |||||||
پانچویں اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب | |||||||
مدت منصب 25 مارچ، 1967ء – 20 جنوری، 1972ء | |||||||
صدر | فیلڈ مارشل محمد ایوب خان جنرل یحیی خان ذوالفقار علی بھٹو | ||||||
وزیر اعظم | نور الامین | ||||||
نائب صدر | نور الامین | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 25 اگست 1920ء بنگلور [1] |
||||||
وفات | 6 ستمبر 2006ء (86 سال)[2] اسلام آباد |
||||||
وجہ وفات | دورۂ قلب | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | پاکستان بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت |
||||||
مذہب | اسلام | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | آئی آئی ایس سی | ||||||
پیشہ | سفارت کار ، سیاست دان | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3]، اردو | ||||||
ملازمت | انڈین سول سروس | ||||||
قومی اعزازات | نشان امتیاز | ||||||
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمآغا شاہی 25 اگست، 1920ء کو بنگلور, ریاست میسور میں پیدا ہوئے [4]۔ 1944ء میں انھوں نے آئی سی ایس کا امتحان پاس کیا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان آ گئے اور ڈی ایم جی گروپ (ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ) میں خدمات انجام دینے لگے۔ 1951ء میں انھوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اور چین سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی خدمات انجام دیں۔ 1967ء سے 1972ء تک وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے۔ بعد ازاں وہ 1973ء سے 1977ء تک پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اور 1978ء سے 1982ء تک وزیر خارجہ پاکستان کے مناصب پر فائز رہے۔[4]
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے آغا شاہی کو ان کی خدمات کے صلے میں نشان امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔[4]
وفات
ترمیمآغا شاہی 6 ستمبر، 2006ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پا گئے۔[4][5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://afroasian.mediaplaygrounds.co.uk/
- ↑ https://web.archive.org/web/20070928041612/http://www.pakistantimes.net/2006/09/06/top16.htm — سے آرکائیو اصل
- ↑ Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 23 مئی 2020
- ^ ا ب پ ت ص 974، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ↑ آغا شاہی انتقال کر گئے، روزنامہ ڈان، پاکستان، 7 ستمبر 2006ء
سفارتی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل سید امجد علی
|
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب 1967–1972 |
مابعد اقبال اخوند
|
ماقبل | سیکریٹری خارجہ 1973–1977 |
مابعد سردار شاہنواز
|
سیاسی عہدے | ||
ماقبل | وزیر خارجہ پاکستان 1978–1982 |
مابعد |