سرگزشت (ڈائجسٹ)

اردو زبان کا پاکستانی ڈائجسٹ

ماہنامہ سرگزشت کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک عمومی ڈائجسٹ ہے جو ادارہ جاسوسی ڈائجسٹ پبلی کیشنز کے اہتمام سے جنوری 1991ء سے جاری ہوا۔ ڈائجسٹ سائز پر شائع ہونے والے اس جریدے کے مدیر اعلیٰ معراج رسول تھے جبکہ مدیران میں سید انور فراز اور عذرا رسول شامل تھے۔ اس جریدے نے پاکستان اور دنیا بھر کے مشاہیر کی آپ بیتیاں اور سوانح عمریاں فکشن کے انداز میں شائع کیں اور اپنے اسلوب کی وجہ سے بہت جلد ایک مقبول جریدہ بن گیا۔ اس جریدے کی اشاعت کا سلسلہ معراج رسول کی ادارت میں آج بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔[1]

'
نگران اعلیٰمعراج رسول
مدیراعلیعذرا رسول
مدیرپرویز بلگرامی
نائب مدیرہنبیلہ اظہر
زمرہعمومی
دورانیہماہنامہ
اسلوبڈائجسٹ
ناشرجاسوسی ڈائجسٹ پبلی کیشنز
بانیمعراج رسول
تاسیس1991ء
پہلا شمارہجنوری 1991ء
ملک پاکستان
زباناردو

حوالہ جات

ترمیم
  1. پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ص 681، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء