سفارت خانہ آذربائیجان، اسلام آباد

سفارت خانہ آذربائیجان پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانہ کے طور پر استعمال ہونے والا ایک سفارتی مشن ہے جس کے تحت پاکستان اور آذربائیجان کے مابین سیاسی، سماجی، معاشی تعلقات اور دوستانہ تعلقات کی خاطر دوطرفہ سفراء کا تعین کیا جانا لازم ہے۔ یہ سفارتخانہ اسلام آباد میں واقع ہے اور بیک وقت پاکستان اور افغانستان کے اُمور پر بھی سفارتی طور پر نظر رکھتا ہے۔[1]

سفارت خانہ آذربائیجان، اسلام آباد
متناسقات33°43′15″N 73°05′34″E / 33.7208°N 73.0928°E / 33.7208; 73.0928
محل وقوعاسلام آباد، پاکستان
پتہپلاٹ نمبر 1D، 1E ڈپلومیٹک انکلیو II،
اسلام آباد، پاکستان
سفیرعلی علی زادہ
ویب سائٹدفتری ویب سائٹ Edit this at Wikidata

تاریخ

ترمیم

30 اگست 1991ء کو آذربائیجان نے سوویت یونین سے آزادی کے بعد پاکستان سے بہترین تعلقات اُستوار کرنا شروع کیے اور یہ سفارتی تعلقات جون 1992ء میں قائم ہوئے۔[2] اسلام آباد میں آذربائیجانی سفارت خانہ کی عمارت سے عملی طور پر سفارتی مشن کا آغاز 24 اگست 1997ء کو ہوا۔[3]

سفارتی عملہ

ترمیم

پاکستان میں آذربائیجان کے موجودہ سفیر علی علی زادہ ہیں جو جولائی 2016ء میں متعین کیے گئے۔[4] آذربائیجان کے متعدد افراد بطور سفارتی اسٹاف کی حیثیت سے عسکری اتاشی کے عہدوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔[5]

مزید دیکھیے

ترمیم

سفارتخانہ کی ویب گاہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 06 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2019 
  2. https://thediplomat.com/2017/01/azerbaijans-growing-military-cooperation-with-pakistan/
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 06 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2019 
  4. https://www.thenews.com.pk/print/135031-Envoys-of-six-countries-present-credentials-to-president+TheNewsInternational-National+
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 06 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2019