سفر در سفر
سفر در سفر پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب مفتی تقی عثمانی کے سفر ناموں کا تیسرا مجموعہ ہے ۔ آپ نے سفر نامے لکھنے کے لیے ایسی جگہوں کا انتخاب کیا ہے جن کا سفر نامه یاتو تاریخ اسلام کی عظیم شخصیات کے تذکرہ کا ایک بہانہ بن جائے یا اس کے ذریعے قارئین کی معلومات میں اضافہ ہو سکے۔اس کتاب میں شام ، ایران ، کر غیر ستان ، تاجکستان ، البانیہ ، روس ، جاپان ، نیوزی لینڈ ، نبی ، آئر لینڈ اور ہندوستان کے سفر نامے شامل ہیں ۔ اہم جامعات ، مساجد اور تفریحی مقامات کی تصاویر اور ہر ملک سے متعلق اہم شخصیات کا تعارف ان سفر ناموں کی ایک نمایاں پہلو ہے ۔ ٣٧٥ صفحات کی یہ کتاب مجلد ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت سرورق کی حامل ہے اور ١٤٣٢ ھ میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع ہوئی ہے ۔ بعض سفر نامے الگ الگ کتابچوں کی صورت میں بھی شائع ہوئے ہیں۔ان کا تذکرہ بھی افادہ سے خالی نہ ہو گا ۔[1]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | سفرنامے |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٢١۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢