سفید پوش شادی
سفید پوش شادی یا خالی شادی (انگریزی: Mariage blanc) ایک طرح کی بے ہمبستری شادی ہے۔ یہ شادی اگرچیکہ یہ شادی عملًا بے ہمبستری شادی کی طرح زوجین کے درمیان ہم بستری کے عنصر سے خالی ہو سکتی ہے، مگر ان دو اصطلاحات میں ایک بنیادی فرق ہے اور وہ یہ ہے کہ سفید پوش شادی میں ابتدا ہی سے زوجین کے درمیان کوئی جنسی عمل مفقود رہتا ہے اور اس کے انجام پانے کی کوئی توقع نہیں رہتی۔ اس کے برعکس بے ہمبستری شادی میں جنسی عمل کا فقدان یا اس کی کمی بعد میں رونما ہو سکتی ہے۔
مثالیں
ترمیم- امریکی موسیقی کے کمپوزر اور لغمہ نگار کول پورٹر نجی زندگی میں ہم جنس پسند تھے۔ تاہم انھوں نے 29 سال کی عمر میں 42 سالہ سماج میں شہرت یافتہ خاتون لِنڈا لی تھامس سے شادی کی تھی۔ یہ شادی سفید پوش شادی ہونے کے ساتھ ساتھ لیوینڈر شادی بھی تھی جو اس زمانے کے اداکاروں اور فلمی دنیا سے جڑی شخصیتوں میں عام تھی۔
- دوسری جنگ عظیم سے پہلے جرمنی کی نازی حکومت کی مخالف یہودی کارروائیوں سے بچنے کے لیے کئی یہودیوں نے غیریہودیوں سے شادی کی تھی۔[1]
- کچھ مشاہیر کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ وہ اصلًا عنین تھے اور شادی یا ہم بستری کی ان کو کوئی حاجت نہیں تھی۔ تاہم شادی کا انجام پانا اس سقم کی سماج کے آگے پردہ پوشی کے لیے تھا۔[2]