سفیر مسجد
سفیر مسجد ( عربی: مسجد سفير یا عربی: جامع سفير ) الجزائر شہر ، الجزائرمیں ایک پرانی مسجد ہے۔ یہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میںمندرج مدینہ کوارٹر قصبہ، الجزائر میں واقع ہے۔ اس ڈیزائن میں عثمانی طرز تعمیر کی پیروی کی گئی ہے ۔
سفیر مسجد Safir Mosque | |
---|---|
مسجد سفير | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 36°47′00″N 3°03′29″E / 36.7833816°N 3.0580312°E |
مذہبی انتساب | سنی اسلام |
ملک | الجزائر |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
سنہ تکمیل | 1534 |
وجہ تسمیہ
ترمیماس مسجد کو ابتدا میں جامع کیف صفر بن عبد اللہ کے نام سے پکارا جاتا تھا ، لیکن بعد میں اس کا نام تبدیل کرکے 18ویں صدی کے بعد اس کا نام سفیر مسجد یا جامع سفیررکھ دیا گیا۔ [1] سفیر کا نام سفر بن عبد اللہ کے نام سے لیا گیا ہے۔ سفر اصل میں ایک عیسائی غلام تھا جس نے اسلام قبول کیا ، عربی سیکھی اور پورا قرآن حفظ کیا ۔ اس کے بعد خیر الدین بارباروسا کے ذریعہ آزاد اور جنرل کے عہدے پر فائز ہوا۔
تاریخ
ترمیمسیدی محمد شریف کی مسجد زاویہ سے کچھ میٹر کے فاصلے پر یہ مسجد واقع ہے۔ یہ مسجد 1534 میں مکمل ہوئی۔ یہ مسجد اس سرزمین پر تعمیر کی گئی تھی جہاں کوارٹر کو وسعت دینے کے لیے شہر کی نئی دیواریں قائم کرنے کے بعد مدینہ شہر میں شامل کیا گیا تھا۔ تعمیراتی تاریخ مسجد میں دستیاب کتاب میں درج ہے۔ اس مسجد کی تعمیر کا آغاز 940 ہجری میں رجب کے مہینے میں ہوا اور اس کی تکمیل ربیع الاول کا کے مہینے 941 ہجری میں ہوئی۔ جو 1534 میں تقریبا 11 ستمبر کے برابر تھی ، جس کا مطلب ہے کہ اس تعمیر میں نو ماہ لگے تھے۔ [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مدينة الجزائر القديمة... مساجد بارزة من العمارة المغاربية-الأندلسية لا زالت تتحدى الزمن آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ elmassar-ar.com (Error: unknown archive URL). Elmasser. Retrieved January 28, 2018.
- ↑ القصبة ..الموروث الذي يروي تاريخ الجزائر مع الحضارات العريقة. Ennahar Online. Retrieved January 28, 2018.
ٗٗٗٗ