سلسلہ عیاضیہ
سلسلہ عیاضیہ صوفیوں کا ایک سلسلہ ہے۔
اس کے بانی فضیل ابن عیاض تھے بعد میں یہ سلسلہ اپنی پہچان نہ رکھ سکا یہ آگے چل کر سلسلہ چشتیہ کہلایا[1]
ا سلسلہ عیاضیہ فضیل ابن عیاض سے منسوب جو خلیفہ تھے خواجہ عبدالواحد بن زید کے اکثر مشائخ وقت سے انھوں نے فیض حاصل کیا تھا اب ترک تجرید اور مریدوں کی تربیت میں شان عظیم رکھتے تھے جو کوئی ان کی خدمت میں آجاتا اپنے آبا و اجداد اور شہر کی نسبت ترک کرکے ان کا ہو جاتا تھا اور اپنے آپ کو ان سے منسوب کر لیتا تھا اہل سلسلہ ہمیشہ سفر میں اور مجرد رہتے شادی نہیں کرتے تھے اور گھروں میں آباد نہیں ہوتے تھے نیا کپڑا نہیں پہنتے تھے کسی سے سوال کرنا روا نہیں رکھتے تھے جو کچھ غیب سے بغیر طلب کے ان کو مل جاتا خرچ کرتے تھے اور اکثر کھانا مہمانوں کے ساتھ کھایا کرتے تھے[2]