سماجی تعلق یا سماجی رابطہ (انگریزی: Social connection) ایک تجربہ ہے جس کے ذریعے ایک شخص دوسروں کے قریب اور ان سے جڑا ہوا محسوس کرتا ہے۔ اس میں یہ شامل ہے کہ اس سے محبت کی جائے، اس کی پروا کی جائے اور اس کی قدر دانی ہو [1] اور یہ سب کچھ بین الاشخاصی روابط کی مبادیات میں شامل ہے۔

عام حالات اور وبائی امراض

ترمیم

جہاں عام حالتوں میں ایک فرد اور دوسرے فرد سے میل ملاپ کو شخصی اور سماجی کی نفسیاتی ترقی کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، وہیں کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے دور میں سماجی تعلق کو محدود کیا جانے کا مشورہ دیا جاتا رہا ہے، چاہے آپ خود کو سوفیصد تندرست ہی کیوں نہ تصور کریں ، تاکہ برادری کی سطح پر وائرس کے پھیلنے کا امکان کم از کم کیا جاسکے۔ بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں لوگوں کے اندر نہ صرف اس سے بچنے بلکہ اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی فکرمندی بڑھنے لگی[2] اور ایسے میں باہمی دلجمعی کی بجائے یک گونگی کی ترجیح دی گئی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Eisenberger، Naomi I؛ Cole، Steve W. (2012)۔ "Social neuroscience and health: neurophysiological mechanisms linking social ties with physical health"۔ Nature Neuroscience۔ ج 15 شمارہ 5: 669–674۔ DOI:10.1038/nn.3086۔ ISSN:1097-6256۔ PMID:22504347۔ S2CID:2039147
  2. سماجی رابطوں میں فاصلہ، کورونا وائرس سے بچنے میں کتنا مددگار؟