سمانہ
سمانہ ایک بنیادی اوزار ہے، جو کوئی بھی ایسی اختراع سے بنا ہو جو جزوی یا کامل ملفوف فضاء (enclosed space) بناتا ہے جس کو اجرام یا امواد کو رکھنے، ذخیرہ کرنے اور ترسیل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
عام فہم زبان میں اِس کی مختصر تعریف یوں ہو سکتی ہے کہ: کوئی بھی ایسی چیز جس میں دوسری اشیاء کو تھامنے یا رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے سمانہ کہلاتا ہے۔
اِسے عام زبان میں برتن اور ظرف بھی کہا جاتا ہے، تاہم یاد رہے کہ برتن اور ہر ظرف سمانہ نہیں ہو سکتا۔ اُردو لُغات میں اِس کے لیے ایک اَور لفظ ‘‘محتوی’’ یا ‘‘محتویہ‘‘ بھی ملتا ہے جو عربی سے ماخوذ ہے۔
اقسام
ترمیمدرج ذیل سمانہ کی کچھ عام اقسام ہیں:
- مرتبان (jar): روایتی طور پر اسطوانہ نما (cylindrical) اور شیشے سے بنا ہوتا ہے
- بوتل
- ٹین کا ڈبہ
- ڈبہ
- مال برداری سمانے (shipment containers):
- قالب یا کالبد
- چوبی ڈبہ (wooden box)
- بل دار ڈبہ (Corrugated box)
- ڈرم (drum)