سنجنا سنگھی
سنجنا سنگھی (پیدائش 2 ستمبر 1996ء) ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ [2] سنجناسنگھی نے اپنے فلمی زندگی کا آغاز بطور ایک بچہ اداکار 2011ء کی فلم راک اسٹار سے کیا۔ بعد میں، وہ 2017ء کی فلموں ہندی میڈیم اور فکرے ریٹرنز میں معاون کرداروں میں نظر آئیں۔ [3][4] سنجنا کا پہلا مرکزی کردار مکیش چھابڑا کی 2020ء میں آنے والی ایک فلم دل بیچارا میں سوشانت سنگھ راجپوت کے مدمقابل تھا۔[5]وہ ایک آنے والی فلم اوم: دی بیٹل ود ان میں آدتیہ رائے کپور کے مدمقابل کام کریں گی، جسے زی اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے۔
سنجنا سنگھی | |
---|---|
سجنا دی کپل شرما شوکے سیٹ پر 2021
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | دہلی، بھارت |
2 ستمبر 1996
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لیڈی شری رام کالج، دہلی |
پیشہ |
|
IMDB پر صفحہ[1] | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمسنجنا سنگھی 2 ستمبر 1996ء کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ سنجنا کے والد سندیپ سنگھی ایک تاجر جب کہ والدہ شگن ایک گھریلو خاتون ہیں۔[6]اس کا ایک بھائی ہے جس کا نام سمیر ہے۔ سنجنا نے دہلی کے ماڈرن اسکول سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر اس کے بعد انھوں نے 2017ء میں لیڈی شری رام کالج، دہلی سے صحافت اور ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔[7]
فنی زندگی
ترمیمسنجنا سنگھی نے 2011ء میں امتیاز علی کی رومانوی ڈراما فلم راک اسٹار سے اداکاری کا آغاز کیا۔ مکیش چھابڑا نے انھیں اپنے اسکول میں اسٹیج پر پر فارم کرتے ہوئے دیکھا اور انھیں اس فلم کے لیے چُنا۔ [8] 2017ء میں، انھوں نے فکرے ریٹرنز اور ہندی میڈیم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ [9][10] 2018ء میں، انھیں دل بیچارا کے لیے مرکزی کردار کے طور پر چنا گیا، جس میں انھوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اداکاری کی۔ یہ کہانی دی فالٹ ان آور اسٹارز ناول کی بنیاد پر تھی۔ [11]
سنجنا سنگھی تانشق، کیڈبری، ایئرسیل، کوکا کولا، منترا اور ڈابر جیسی بڑی ہندوستانی و عالمی کمپنیوں کے اشتہارات میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ وہ گرو رندھاوا کے میوزک ویڈیو 'مہندی والے ہاتھ' میں بھی نظر آئیں، جس کی ہدایت کاری ارویندر کھیرا نے کی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے کئی ایک میوزک وڈیو میں بھی کام کیا۔
دسمبر 2020ء میں، سنگھی کو کپل ورما کے ایکشن ڈرامے اوم : دی بیٹل ود ان کے لے معاہدہ کیا اس میں وہ آدتیہ رائے کپور کی محبت کے طور پر نظر آئیں۔[12]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://www.imdb.com/name/nm4880714/ — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جولائی 2019
- ↑ "Ahead of Sushant Singh Rajput's Dil Bechara trailer, fans make it a top trend; Sanjana Sanghi says 'I can feel y'all and him are with us'"۔ Hindustan Times۔ 6 جولائی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2020
- ↑ Rachana Dubey (20 ستمبر 2019)۔ "How Sanjana Sanghi overcame her fears.۔۔"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2020
- ↑ Nilanjana Basu (6 جولائی 2020)۔ "Dil Bechara Trailer: Time Is Against Sushant Singh Rajput And Sanjana Sanghi's Magical Love Story"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2020
- ↑ "Watch| Sushant Singh Rajput, Sanjana Sanghi's 'Dil Bechara' trailer out"۔ The Statesman۔ 6 جولائی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2020
- ↑ "Sanjana Sanghi's Delhi diaries in pics: Chhole bhature at Bengali Market, momos from Amar Colony"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2021-04-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2021
- ↑ "In Pictures: Meet Sanjana Sanghi, Sushant Singh Rajput's leading lady of 'The Fault in Our Stars' remake"۔ Free Press Journal (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2020
- ↑ "Before Dil Bechara, Sanjana Sanghi Was A Part Of Rockstar"۔ News18۔ 10 جولائی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2020
- ↑ "Sanjana Sanghi clarifies she isn't 'bidding adieu' to Bollywood, writes, 'We'll all be back to life as per usual! But absolutely nothing to worry about'"۔ The Times of India۔ 3 جولائی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2020
- ↑ Debashree Mohanty (11 جنوری 2020)۔ "Celeb Travel–Sanjana Sanghi, Model & Actor"۔ Times of India Travel۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2020
- ↑ "The Fault in Our Stars' Hindi Adaptation Titled Kizie Aur Manny"۔ News18۔ 11 جولائی 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2020
- ↑ "Mehendi Wale Haath: Sanjana Sanghi Stars In Guru Randhawa's New Song"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2021