سندھی بریانی
سندھی بریانی تہہدار بریانی کی ایک خاص قسم ہے جو چاول اور گوشت سے تیار کی جاتی ہے جو نا صرف دیکھنے میں خوش رنگ بلکہ انتہائی خوش ذائقہ بھی ہوتی ہے۔یہ ایک خاص ڈش ہے جس کی شروعات پاکستان کے صوبہ سندھ سے شروع ہوئی۔ پاکستانی اور سندھی پکوان میں یہ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والی اور کھائی جانے والی ڈش ہے۔ [1][2] اس کی تیاری میں زیادہ تر بکرے کا گوشت،گائے کا گوشت یا مرغی کو استعمال کیا جاتا ہے دعوتوں کی سندھی بریانی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی تمام پروازوں میں مسافروں کو کھانے میں پیش کی جاتی ہے۔
اجزا
ترمیمسندھی بریانی [3] میں بھی عام بریانی کی طرح مندرجہ ذیل بنیادی اجزا شامل ہوتے ہیں۔
بکرے کا گوشت یا چکن یا مچھلی یا جھینگے
باسمتی چاول
آلو
ٹماٹر
دہی
سرخ مرچ
نمک
پیاز
ہلدی
لہسن
ادرک
ہری الائچی
لونگ
کالی مرچ
زیرہ
تیز پتا
تیل
ہری مرچ
دھنیا پتا
زعفران
سوکھا آلو بخارا [4]
ترکیب
ترمیمدیگچی یا ہانڈی میں تیل کو دھیمی آنچ پر گرم کرکے اس میں ادرک، لہسن اور گوشت کو ایک ساتھ بھونا جاتا ہے۔ علاحدہ دیگچی میں چاولوں کو ابال کر رکھا لیا جاتا ہے، پھر اسی دیگچی میں پیاز ڈال کر ہلکے سنہرے کر لیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد اس میں سارے مصالحے ڈال کر پانی میں بھگو کر گوشت کو گلنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ گوشت گل جانے پر چاول اور گوشت کی تہ لگا کر دم دیا جاتا ہے۔ سجاوٹ کے لیے ہرا دھنیہ اور پودینہ چھڑک دیا جاتا ہے۔ رائتہ یا آلو بخارے کی چٹنی اضافی لذت کے لیے پکوان کا حصہ بنائی جاتی ہے۔
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "شان سندھی بریانی"۔ شان فوڈ
- ↑ "Sindhi Biryani"۔ Saveur۔ 22 فروری 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2021
- ↑ "سندھی بریانی مصالحہ ٹی وی ترکیب"۔ مصالحہ ٹی وی۔ 10 مارچ 2021
- ↑ "سندھی بریانی کی ترکیب"۔ فوڈ۔ 10 مارچ 2021
پیش نظر صفحہ پاکستانی پکوان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |