سنہری برج
سنہری برج (ہسپانوی: Torre del Oro، عربی: بُرْج الذَّهَب)، ہسپانیہ کے شہر اشبیلیہ میں وادی الکبیر کے کنارے واقع ہے۔ اس کی ٹائلوں کی سنہری رنگت کی وجہ سے اس کا نام سنہری برج رکھا گیا ہے۔ اسے تیرہویں صدی میں المواحدون نے تعمیر کیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد مسیحیوں کے خلاف شہر کا دفاع تھا۔ آج کل یہ برج ایک بحری عجائب گھر ہے۔
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر سنہری برج سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |