سنی ایلبی لوس جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں  [1]۔سنی ایلبی لوس جنوبی افریقہ میں 05 جنوری 1996ء کو پیدا ہوئیں ۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی  اور دونوں طرز کی کرکٹ میں 100 کے قریب میچ کھیلے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور لیگ بریک گیند باز ہیں۔ وہ بین الاقوامی سطح پر  اچھی کرکٹ کھلاڑی کی شہرت رکھتی ہیں۔2012ء میں ان کا ون ڈے کرکٹ کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف ہوا ۔  سال 2012ء میں انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا  بین الاقوامی سطح پر آغاز بھی بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ مئی 2017ء میں، انھیں  جنوبی افریقہ کے سالانہ ایوارڈز میں سال کی بہترین خواتین کرکٹ کھلاڑی قرار دیا گیا[2]۔ مارچ 2018ء میں وہ ان چودہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں جنہیں کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے 2018-19ء کے سیزن سے قبل قومی کنٹریکٹ سے نوازا تھا۔ اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔[3][4] نومبر 2018ء میں انھیں 2018-19ء ویمنز بگ بیش لیگ سیزن کے لیے برسبین ہیٹ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا

سنی لوس
ذاتی معلومات
مکمل نامسنی ایلبی لوس
پیدائش (1996-01-05) 5 جنوری 1996 (عمر 29 برس)
پریٹوریا, جنوبی افریقہ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی لیگ بریک، گوگلی گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 62)27 جون 2022  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 63)6 ستمبر 2012  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ18 جولائی 2022  بمقابلہ  انگلینڈ
ایک روزہ شرٹ نمبر.96
پہلا ٹی20 (کیپ 30)11 ستمبر 2012  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ٹی204 اگست 2022  بمقابلہ  سری لنکا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2009/10– تاحالناردرنز
2017یارکشائر ڈائمنڈز
2018/19برسبین ہیٹ (ڈبلیو بی بی ایل)
2019لنکاشائر تھنڈر
2020ولاسٹی
2022آئی پی ایل سپرنواس
2022– تاحالٹرنباگو نائٹ رائیڈرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 1 103 86
رنز بنائے 37 1,779 889
بیٹنگ اوسط 18.50 25.05 21.16
سنچریاں/ففٹیاں 0/0 0/13 0/4
ٹاپ اسکور 27 93 71
گیندیں کرائیں 60 3,297 954
وکٹیں 0 115 48
بولنگ اوسط 21.36 21.72
اننگز میں 5 وکٹ 0 5 2
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 6/36 5/8
کیچ/سٹمپ 0/– 45/– 32/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 30 جولائی 2022ء

اعداد و شمار

ترمیم

سنے لوس نے 93 ایک روزہ میچ کھیلے ، جس میں 76 اننگز شامل ہیں ، وہ 13 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ سنے لوس نے 1441 اسکور کیے۔ انھوں نے 22.87 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 83 رہا۔ انھوں نے 9 نصف سنچریاں بنائی مگر سینچری نہ بنا سکیں۔  انھوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 10 چھکے اور 134 چوکے مارے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ون ڈے میں 41 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔ مقامی کرکٹ کا آغاز اوائل عمری میں  کر دیا تھا جس کی وجہ سے  وہ جلد مختلف کلبوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔  سنی لوس نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

  • نادرنز ویمن
  • ساؤتھ افریقہ انڈر 19 ویمن
  • ساؤتھ افریقہ ویمن
  • ولاسٹی

سنی ایلبی لوس نے 83 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 59 اننگز شامل ہیں ، وہ 18 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ انھوں نے 866 اسکور کیے۔ انھوں نے 21.12 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 71 رہا۔ انھوں نے 4 نصف سنچریاں  بنائیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 15 چھکے اور 81 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 30 کیچ پکڑے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سنے لوس"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022
  2. "De Kock dominates South Africa's awards"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-14
  3. "Cricket South Africa name Women's World T20 squad"۔ Cricket South Africa۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09[مردہ ربط]
  4. "Shabnim Ismail, Trisha Chetty named in South Africa squad for Women's WT20"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09