غلبہء اسلام، آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لیے حضرت علامہ پیر محمد سعید احمد مجددی نے ایک ہزار علما و مشائخ کی موجودگی میں آل و جموں و کشمیر سنی جہاد کونسل کی بنیاد رکھی۔ جس کا پہلا اجلاس بعنوان ”جہاد کشمیر کنونشن “ 2 مارچ 1992ءکو راولپنڈی میں منعقد ہو ا۔ جس کے پہلے ناظم اعلیٰ آپ ہی مقرر ہوئے۔ زندگی کے آخری دس سال شب و روز جہاد کشمیر کے لیے عملی طور پر مصروف رہے اندرون و بیرون ملک کشمیر کازکو اجاگر کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کر دیں اور نتیجتاً آپ کی صحت بہت گرگئی ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.tanzeemulislam.org/newsite/about/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tanzeemulislam.org (Error: unknown archive URL) عالمی ادارہ تنظیم الاسلام اور سنی جہاد کونسل آزاد جموں و کشمیر