سوامی سوم دیو آریہ سماج کے ایک اسکالر اور مذہبی اُپدیش دینے والے تھے۔ برطانوی راج کے دوران پنجاب صوبے کے لاہور شہر میں پیدا ہونے والے سوم دیو کا اصل نام برج لال چوپڑا تھا۔ سن 1915ء میں جن دنوں وہ صحت کے فوائد کے لیے آریہ سماج کے ایک خصوصی کیمپ میں آئے تھے، انہی دنوں سماج کی جانب سے رام پرساد بسمل کو ان کی خدمت پر مقرر کیا گیا تھا۔ نوجوانی میں سوامی سوم دیو کی مصاحبت پاکر رام پرساد آگے چل کر بسمل جیسا انقلابی بن سکا۔ رام پرساد بسمل نے اپنی سوانح عمری میں میرے گرودیو کے عنوان سے ان کی مختصر لیکن خلاصے کی سوانح عمری لکھی تھی۔

سوامی سوم دیو
معلومات شخصیت
مقام پیدائش لاہور (اب پاکستان میں)
قومیت بھارت
مذہب ہندو
عملی زندگی
پیشہ آریہ سماج، جوگی، مصنف
وجہ شہرت رام پرساد بسمل کے گرو