پاکستان، بھارت اور کئی دیگر ممالک جو برطانیہ کی کالونی رہ چکے ہیں، ان کی مسلح افواج کے اکثر عہدے اور ان عہدوں کے نشان معمولی تبدیلیوں کے ساتھ آج بھی مستعمل ہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان میں تاج برطانیہ کی جگہ ستارہ و ہلال کو رینک انسگنیا میں شامل کیا گیا ہے۔ فوج کے گیارہ رینکوں میں سے آٹھواں میجر جنرل ہوتا ہے اور یہ پہلا افسر ہوتا جس کے رینک میں سورڈ اینڈ بیٹن (تلوار اور چھڑی) شامل کیے جاتے ہیں جو فور سٹار جنرل (اور اگر فیلڈ مارشل ہو تو) تک چلتے ہیں۔ اس کے صرف ایک ہی معنی ہیں کہ یہ افسر اب فوج کے بازوئے شمشیر زن کے علاوہ انتظامی امور بھی سنبھالے گا۔