سولہ سنگار وہ سولہ طرح کی آرائش و زینت جو ہندوستان کی عورتوں سے مخصوص اور انتہا کے بناؤ میں داخل ہے۔

عورتوں کی مکمل آرائش کا سازو سامان، وہ آرائش اور زینت کی سولہ چیزیں جو پاک و ہند کی عورتوں سے مخصوص ہیں:

  • 1 سرُمہ یا کاجل،
  • کنگھی چوٹی،
  • مہندی،
  • منجن،
  • 5۔ مسی،
  • 6۔ اُبٹن،
  • 7۔ سیندور،
  • 8۔ قشفہ یا بندی،
  • 9۔ پھولوں کا ہار، گجرے،
  • 10۔ گہنے،
  • 11۔ کپڑے،
  • 12۔ چوڑیاں،
  • 13۔ کمر کا زریں پٹکا یا کمر بند جس کے سروں پر گھنگھرو ہوتے ہیں،
  • 14۔ سر کا آرائشی زیور،
  • 15۔ کان، ناک اور گلے کے زیورات،
  • 16۔ ہاتھ پاؤں کے زیورات۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "اردو لغت - Urdu Lughat - سولہ سنگار"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2018