گلی کوچا ہاکی یا اسٹریٹ ہاکی کا کھیل برفانی ہاکی (ice hockey) کی طرز پر کھیلا جاتا ہے، مگر برفانی سطح کی بجائے سڑک (یا اس طرح کی سطح) پر کھیلا جاتا ہے۔ کھلاڑی عام جوتے پہنتے ہیں یا roller skate۔ یہ کھیل زیادہ تر ایسے ممالک میں کھیلا جاتا ہے جہاں برفانی ہاکی مقبول ہے، مثلاً کینڈا، جرمنی۔

سٹریٹ ہاکی

2007ء عالمی کپ

ترمیم

جرمنی میں منعقد ہونے والے گلی کوچا ہاکی کے فائنل میں پاکستان نے امریکا کو 5-2 سے ہرا کر کپ جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں گروپ اے اور گروپ بی کے علاحدہ علاحدہ فائنل ہوئے۔ گروپ بی، جس میں پاکستان شامل تھا، میں ایسے ممالک کھیلے جن کے ہاکی کھلاڑیوں کی تعداد 5000 سے کم ہو۔ دوسرے گروپ اے میں کینیڈا نے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغا جیتا۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2007 عالمی کپ"۔ 26 جون 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2007 
  2. ٹورانٹو سٹار، 19 جون 2007ء Team Pakistan all Canucks