سٹیلا اوونس
سٹیلا این اوونس (پیدائش:26 مئی 1966ء) آئرلینڈ کی سابقہ خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1987ء اور 1993ء کے درمیان آئرش قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 1988 کے خواتین کرکٹ عالمی کپ میں آئرلینڈ کی ٹیم کا حصہ تھیں۔[1]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | سٹیلا این اوونس |
پیدائش | ڈبلن، آئرلینڈ | 26 مئی 1966
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز |
تعلقات | الزبتھ اوونس (بہن) |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
ماخذ: کرک انفو، 26 اکتوبر 2016ء |
حالات زندگی
ترمیمسٹیلا آئرلینڈ کے ڈبلن میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے یکم جولائی 1987ء کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی (محدود اوور کرکٹ) میچ کھیل کر بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا۔[2] انھوں نے اپنا آخری کھیل ایک روزہ، 29 جولائی 1993ء کو ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلا تھا۔[3] سٹیلا نے صرف ایک روزہ کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور درمیانی تیز گیند بازی کرتی ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر24 ایک روزہ میچ کھیلے۔[4]
ایک روزہ کیریئر
ترمیمسٹیلا نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ آسٹریلیا کے خلاف یکم جولائی 1987ء میں کھیلا۔[2] انھوں نے 20.82 کی اوسط سے کل 479 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 84* کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ 3 نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہیں۔ انھوں نے کل 516 گیندیں پھینکیں اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط42.28 رہی جس میں 3/31 ان کی بہترین گیند بازی شامل ہے۔ وہ 2 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Batting and fielding for Ireland women, Shell Bicentennial Women's World Cup 1988/89 – CricketArchive. اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2015.
- ^ ا ب "2nd ODI, Dublin, Jul 1 1987, Australia Women tour of England"
- ↑ "28th Match, Dorking, Jul 29 1993, Women's World Cup"
- ↑ "آئرلینڈ خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021