الزبتھ اوونس
الزبتھ اوونس (پیدائش: 2 جنوری 1963ء) آئرلینڈ کی سابقہ خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1987ء اور 1995ء کے درمیان میں آئرش قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ الزبتھ اوونس سٹیلا اوونس کی بہن ہیں۔[1]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | الزبتھ اوونس |
پیدائش | ڈبلن، جزیرہ آئرلینڈ | 2 جنوری 1963
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز |
حیثیت | آل راؤنڈر |
تعلقات | سٹیلا اوونس (بہن) |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
ماخذ: کرک انفو، 7 اپریل 2014 |
حالات زندگی
ترمیموہ آئرلینڈ کے ڈبلن میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے 1987ء میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی (محدود اوور کرکٹ) میچ کھیل کر بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا۔[2] انھوں نے اپنا آخری محدود اوور کرکٹ، 22 جولائی 1995ء کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔[3] انھوں نے صرف محدود اوور کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور گیندبازی کرتی ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر 35 ایک روزہ میچ کھیلے۔[4]
ون ڈے کیریئر
ترمیمانھوں نے پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف سن 1987 میں کھیلا۔ [2]انھوں نے 11.54 کی اوسط سے کل 358 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 40 کا اسکور بھی شامل ہے۔ انھوں نے کل 1948 گیندیں پھینکیں اور29 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط34.93رہی جس میں 3/24 ان کی بہترین گیند بازی ہے۔ وہ 7 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Elizabeth Owens"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مئی 2016
- ^ ا ب "1st ODI, Belfast, Jun 28 1987, Australia Women tour of England"
- ↑ "Final, Dublin, Jul 22 1995, Women's European Championship"
- ↑ "آئرلینڈ خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021