سٹیٹ بینک آف پاکستان کرکٹ ٹیم
سٹیٹ بینک آف پاکستان کرکٹ ٹیم پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ، لسٹ اے اور ٹوئنٹی/20 کرکٹ کھیلنے والی ٹیم ہے جو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ملکیت ہے۔
افراد کار | |
---|---|
کپتان | |
کوچ | |
مالک | سٹیٹ بینک آف پاکستان |
باضابطہ ویب سائٹ: | www.sbp.org.pk |
1980ء کی دہائی
ترمیمسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا اپنا پہلا میچ 1983-84 میں پاکستان آٹوموبائلز کارپوریشن کے خلاف قائد اعظم ٹرافی میں کھیلا لیکن وہ یہ میچ ہار گئے۔ ایک اور میچ میں وہ مسلم کمرشل بینک سے بری طرح شکست کھا گئے اور دو اننگزوں میں 73 اور 57 دوڑیں بنا سکے۔[1] وزڈن کی وضاحت: "کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے 6 کھلاڑی بلے بازی نہ کر سکے۔"[2] اس میچ کے علاوہ ہر اننگز میں ان کی ٹیم 114 اور 255 میں آؤٹ ہوتی رہی۔ پہلے میچ میں طارق جاوید نے دوسری اننگز میں 124 دوڑیں بنائیں۔[3] یہ سینکڑہ 1980ء کی دہائی میں ٹیم کی طرف سے واحد سینکڑہ تھا۔
اس سیزن کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1986-87 کے سیزن میں پریذیڈنٹ کپ میں حصہ لیا اور اپنے تینوں میچ ہار گئی۔ تینوں میچوں میں یہ ٹیم 186، 54، 79، 229، 111 اور 106 دوڑیں ہی بنا سکی۔[4]
2010 تا حال
ترمیمسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوبارہ 2010-11 میں قدرے بہتر ٹیم کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی شروع کی اور قائد اعظم ٹرافی ڈویژن 2 میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس ٹرافی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 4 میچ جیتے، 1 ہارا اور 9 میچ بے نتیجہ رہے۔[5] 2011-12 کے سیزن میں اس ٹیم کو ڈویژن 1 میں شمولیت کا پروانہ ملا اور اس ٹرافی میں وہ چوتھے درجے پر ہے۔ اس سیزن میں ٹیم نے 5 میچ جیتے، 3 ہارے اور 3 بے نتیجہ رہے۔[6] 2012-13 کی پریزیڈنٹ ٹرافی میں اس ٹیم 11 ٹیموں میں سے 9واں درجہ حاصل کیا۔ انھوں نے 2 میچ جیتے، 4 ہارے اور 3 بے نتیجہ رہے۔ 2013-14 میں وہ دسویں درجہ پر رہے، انھوں نے 2 میچ جیتے، 5 ہارے اور 3 بے نتیجہ رہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مسلم کمرشل بینک بمقابلہ سٹیٹ بینک آف پاکستان 1983-84
- ↑ وزڈن 1985, صفحہ۔ 1127.
- ↑ سٹیٹ بینک آف پاکستان بمقابلہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ 1983-84
- ↑ پریذیڈنٹ کپ میچ 1986-87
- ↑ وزڈن 2012, صفحہ۔ 1016.
- ↑ وزڈن 2013, صفحہ۔ 1058.