سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت
سپریم کورٹ کی عمارت سپریم کورٹ آف پاکستان کی سرکاری عمارت ہے، جو اسلام آباد، پاکستان میں شارع دستور (اسلام آباد) پر واقع ہے۔ یہ عمارت 1993 میں مکمل ہوئی، اس عمارت کے جنوب میں وزیر اعظم کا دفتر اور شمال میں ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤس ہے۔
Supreme Court Building | |
---|---|
سپریم کورٹ کی عمارت | |
عمومی معلومات | |
معماری طرز | جدید تعمیراتی ڈیزائن، نیو کلاسک |
مقام | شارع دستور (اسلام آباد) |
متناسقات | 33°43′33″N 73°06′01″E / 33.7257°N 73.1002°E |
آغاز تعمیر | 1960s |
تکمیل | 1993 |
لاگت | 170ملین پاکستانی روپیہ |
تکنیکی تفصیلات | |
منزل رقبہ | 473,861 مربع فٹ (44,023.1 میٹر2) |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | کینزو تانگے |
انجینئر | کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (اسلام آباد) پاکستان ماحولیاتی ایجینسی سیمینز پاکستان |
اس عمارت کو مشہور جاپانی معمار، کینزو تانگے نے ڈیزائن کیا تھا، [1] اس کمپلیکس کی تعمیر سی ڈی اے انجینئرنگ اور سیمنز انجینئرنگ نے کی تھی۔[2] یہ عمارت حکومت پاکستان کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں کے فن تعمیر میں جدیدیت کو شامل کرنے کی کوشش کا حصہ تھی، جس کے لیے کئی عالمی شہرت یافتہ معماروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تانگے، ابتدائی طور پر دعوت نامے کو مسترد کرنے کے بعد، بالآخر شرکت پر رضامند ہو گئے۔ [1]
تصاویر
ترمیم-
سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کا مشرقی حصہ
-
سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کا مغربی حصہ
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Goran Therborn, Cities of Power: The Urban, The National, The Popular, The Global (2017), آئی ایس بی این 1784785474.
- ↑ "Building"۔ Supreme Court of Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-11