سکات بنات یا سکوت بنات (عبرانی: סֻכּוֹת בְּנוֹת‎، بیٹیوں کے خیمے) ایک مورت کا نام جسے اہلِ بابل نے بنایا جنہیں تقریباً 722 ق م میں اسیر کر کے سامریہ میں بسایا گیا تھا۔
بائبل میں یہ نام ان دیگر دیوتاؤں کے ناموں کے ساتھ آتا ہے جنہیں مختلف قوموں کے لوگ سامریہ میں پوجتے تھے۔[1]
اس نام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید اُن خیموں کی طرف اشارہ ہے جہاں بت پرستی کی رسومات کے مطابق بد کاری ہوتی تھی یا شاید اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کہ ان خیموں میں دیویوں کے مورتیں رکھی جاتی تھیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. 2 سلاطین 17: 30