سہولت کی شادی
سہولت کی شادی ایک ایسا ازدواجی بندھن ہے جس کی شادی کے پس پردہ رشتہ جوڑنا، خانہ آبادی یا محبت کے علاوہ دیگر اسباب شامل ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس شادی رچانے کے پیچھے شخصی مقصد براری یا کوئی حکمت عملی کے تحت غرض ہوتی ہے، جیسے کہ سیاسی شادی۔ جب یہ کسی کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لیے انجام دی جاتی ہے تو اسے دھوکے کی شادی کہا جاتا ہے۔
قانونی امور میں خلا
ترمیمسہولت کی شادیاں کئی قسم کی قانونی خلاؤں کا استحصال کرتی ہیں۔ زوجین کی شادی کی بنیادی وجہ شہریت یا حق رہائش ہو سکتا ہے (جیسا کہ آن دی وینگز آف لو جسے ٹی وی شوز میں دکھایا گیا ہے؛ جہاں شادیوں کے انجام پانے کا مقصد صرف رہائش پانا ہے)۔ دنیا کے کئی ملکوں میں یہ حقوق کسی کو بھی عطا کر دیتے ہیں جو رہائش پزیر شہری ہو۔ ریاستہائے متحدہ میں اس رواج کو گرین کارڈ شادی کہا جاتا ہے۔ آسٹریلیا میں آسٹریلیا میں سہولت کی شادی کی ایک بڑی وجہ حکومت کے جواں سالی کے بھتے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ 31 مارچ 2010ء کو دو طلبہ نے عوامی طور پر اور قانونی طور پر یونیورسٹی آف ایڈلیڈ کے صحن میں شادی کرلی تاکہ وہ مکمل جواں سالی کا بھتا پا سکیں۔[1]
چونکہ سہولت کی شادیوں میں اکثر قانونی خلاؤں کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے، اس لیے اکثر اس کے قانونی مضر قانونی نتائج ہوتے ہیں۔ مثلًا ریاستہائے متحدہ کی ایمیگریشن خدمات اس پر $250,000 جرمانہ اور ساڑھے پانچ سال قید کی سزا دے سکتی ہے۔[2][3][4]
ہم جنس پسندی
ترمیمسہولت کی شادیوں کے فروغ کے پیچھے ایک اہم وجہ یہ تھی کہ اس سے ایک ساجھے دار کی ہم جنس پرستی پر پردہ ڈالنا مقصد تھا جہاں کھلے طور پر ہم جنس پسند ہونے کا مطلب سزا کا ملنا یا غالبًا مفاد میں نہ ہو۔ اس طرح کی دھوکے کی شادیوں کو کبھی کبھی لیوینڈر شادیاں کہا جاتا ہے۔ ان شادیوں کو مقصد سماج میں قبول ہونے والی مخالف صنفیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ایسی شادیوں میں ایک مخالف صنفی اور ایک ہم جنس پسند ساجھے دار ہو سکتا ہے یا دونوں ہم جنس پسند ساجھے دار ہو سکتے ہیں: ایک چپٹی اور لوطی آدمی ایک دوسرے سے شادی کر رہے ہوں۔ ایسے معاملے میں جن میں ایک لوطی آدمی ایک عورت سے شادی کرتا ہے، عورت کو اس کی داڑھی کہا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں ایسی شادیاں اس لیے ہو رہی ہیں کہ ایک سیاسی نقطہ عام کیا جائے کہ شادی کی برابری کی کمی اس ملک میں نہیں ہے۔ جیساکہ آسٹریلیا کی صورت حال ہے۔
استعارے کے طور پر استعمال
ترمیمسہولت کی شادی یا جیساکہ وہ انگریزی میں Marriage of convenience ہے، کئی عمومی اصطلاح کے طور کسی بھی طرح کی ساجھے داری کے لیے مستعمل ہے جو گروہوں اور اشخاص کے بیچ باہمی (کبھی کبھی غیر قانونی) مفاد کے لیے یو یا گروہوں اور اشخاص کے بیچ کہا جاتا ہے جو عام حالتوں میں متحدہ طور کام نہیں کر سکتے۔ اس کی ایک مثال 1980ء کے دہے میں اسرائیل میں موجود قومی اتحادی حکومت ہے یا جیساکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ عظمٰی میں رہی ہے۔ مزید واضح ہم باشی ہے جو اس سیاسی صورت حال کو بیان کرتی ہے جو نیم صدارتی نظام کے ملکوں میں ہوا کرتا ہے (خصوصًا فرانس)، جہاں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم دو مختلف سیاسی خیموں سے تعلق رکھتے ہیں۔
سیاسی شادیاں
ترمیمقرون وسطٰی کی کچھ شادیاں سہولت کی شادیاں تھیں۔ اس کی مثالیں کورٹینے کی ایگنیس، اس کی بیٹی سیبیلا، ژین ڈی ایلبرٹ اور کئی اس دور کی شادیوں میں ہیں۔ پورے یورپ میں شاہی خاندان ایک دوسرے سے شادی کرتے تھے تاکہ باہمی تعلقات، امن، صیانت، حالات پر قابو اور جالکاری کو تقویت ملے اور حکمت عملی اور سیاسی بصیرت میں اضافہ ہو۔ اسے ریاست کی شادی بھی کہا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Hood, Lucy, "Students marry to highlight youth allowance inconsistencies" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ adelaidenow.com.au (Error: unknown archive URL), The Advertiser, Adelaide, Australia, اپریل 1, 2010
- ↑ US Department of Justice, "1948 Marriage Fraud—8 U.S.C. § 1325(c) and 18 U.S.C. § 1546", US Attorneys Manual, Title 9, Criminal Resource Manual.
The Immigration Marriage Fraud Amendments Act of 1986 amended § 1325 by adding § 1325(c), which provides a penalty of five years imprisonment and a $250,000 fine for any "individual who knowingly enters into a marriage for the purpose of evading any provision of the immigration laws."
- ↑ USCIS, "11 Arrested, Indicted in Multi-State Operation Targeting Visa and Mail Fraud" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ uscis.gov (Error: unknown archive URL).
"The maximum sentences for the above charges are:
- Conspiracy: 5 Years in Prison and a $250,000 fine
- Mail Fraud: 20 Years in Prison and a $250,000 fine
- Wire Fraud 20 Years in Prison and a $250,000 fine
- False Statement in Immigration Matter: 10 Years in Prison and a $250,000 fine"
- ↑ Because they exploit legal loopholes, marriages of convenience often have legal consequences. For example, U.S. Immigration ( USCIS ) can punish this with a $250,000 fine and five-year prison sentence.Fraudulent marriage is any marriage that has been entered into with the sole purpose of circumventing the law. According to the Immigration and Nationality Act (INA), Act 255 [8 U.S.C 1325], the consequences of entering into a marriage in order to evade the law include incarceration for up to five years, a fine of up to $250,000, or both.
مزید مطالعات
ترمیم- Jones, James A., "The Immigration Marriage Fraud Amendments: Sham Marriages or Sham Legislation?"آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ law.fsu.edu (Error: unknown archive URL), Florida State University Law Review, 1997
- Seminara, David, "Hello, I Love You, Won’t You Tell Me Your Name: Inside the Green Card Marriage Phenomenon", Center for Immigration Studies, Washington, D.C., November 2008
- Winston, Ali, "Marrying For Love?: You'll Have To Prove It", City Limits News, New York, Monday, Jul 28, 2008
- Winter, Jana, "EXCLUSIVE: Aide to Harry Reid Lied to Feds, Submitted False Documents About Sham Marriage", Fox News, October 25, 2010
- Academic article on political discourse & policies on forced and fraudulent marriages in the Netherlands: Bonjour&De Hart 2013, "A proper wife, a proper marriage. Constructions of 'us' and 'them' in Dutch family migration policy", European Journal of Women's Studiesآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ejw.sagepub.com (Error: unknown archive URL)
- Hill, S. "The European Economic Area and Marriages of Convenience", Thomas Bingham Chambers, London, Thursday, April 2, 2015
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر سہولت کی شادی سے متعلق تصاویر