شہریت
ایک مخصوص علاقہ میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ملنے والی رکنیت
شہریت کسی بھی شخص کی ایک قانونی حیثیت ہوتی ہے جس سے ایک شخص کو کسی بھی ملک یا ریاست کا باشندہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایک شخص کی ایک سے زائد شہریتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ لیکن جس شخص کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی اس کو بے وطن شخص کہا جاتا ہے۔ اردو زبان میں لفظ قومیت (nationality) کو بھی شہریت کے مترادف لفظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔